شہر قائد میں فائرنگ اور حادثات میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، متعدد زخمی

شہر قائد میں فائرنگ اور حادثات میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،  متعدد زخمی فائل فوٹو شہر قائد میں فائرنگ اور حادثات میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، متعدد زخمی

شہر قائد میں فائرنگ اور حادثات میں شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ رک نہیں سکا، مزید تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم پر کام کے دوران کنٹینر گر گیا، ایک محنت کش اس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، جاں بحق 30 سالہ وحید کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ معمار موڑ کے قریب کار الٹنے سے 1 شخص جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے، جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر گزشتہ رات ملیر ٹنکی پر شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، اور ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے 2 ملزمان کو پکڑ لیا، شہریوں نے ڈاکوؤں پر تشدد کرنے کے بعد انھیں پولیس کے حوالے کر دیا، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کر کے فرار ہوتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ کراچی کے علاقے سرجانی سیف المری گوٹھ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے میاں، بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے، ناگن چورنگی اور نارتھ کراچی میں فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
گزشتہ روز کراچی کے علاقے تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود سے بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنائی گئی، ملزم نے بچی کو کچرے کی بوری میں ڈالا، بچی نے شور مچا دیا، جس پر ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مدینہ کالونی تھانے کی حدود میں بھی ملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے، ملزمان ڈکیتی کے لیے موٹر سائیکل پر آئے تھے۔

خیال رہے کہ کراچی میں ڈاکو بے لگام ہو چکے ہیں، 2 روز میں 2 پولیس اہل کار بھی شہید کر دیے گئے ہیں، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ایک پولیس مقابلے میں گزشتہ روز اہل کار شہید ہو گیا، اہل کار عرفان نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھا، دو روز قبل اتحاد ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اہل کار شہید ہو گیا تھا۔

ادھر ٹریفک حادثات پر کنٹرول کے لیے کراچی پولیس نے اہم فیصلہ کر لیا ہے، حادثات کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کیا جائے گا، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اب گرفتار کیا جائے گا، اس آپریشن میں ٹریفک اور مقامی پولیس کارروائی کرے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، پمپس سے بوتل میں پیڑول بھروانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store