پنجاب سے افسوس ناک خبر آگئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق

پنجاب سے افسوناک خبر آگئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق فائل فوٹو پنجاب سے افسوناک خبر آگئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق

ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پورے گاؤں کو سیل کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اسپین سےآئےشہری میں کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں سمبلی میں ایک ہی خاندان کےچھ افرادمیں کورونا کی تصدیق ہونے پر گاؤں کو سیل کردیاگیا، پولیس اور پاک آرمی نے گاٶں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

نواحی گاؤں میں پندرہ روز قبل اسپین سے واپس آنےوالے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص گاؤں بھرمیں میل ملاپ کرتارہا، متاثرہ شخص کے خاندان کےمزید پانچ افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گاؤں سیل کرنے اور کوروناکے6مریضوں کی تصدیق کردی ہے اور کہا پورے خاندان کوگجرات قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی ہے ، سندھ میں سب سے زیادہ417 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323،بلوچستان میں117 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں121 ،اسلام آباد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے اور وائرس سےانتقال کرجانےوالوں کی تعداد8ہوگئی ہے جبکہ کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

install suchtv android app on google app store