بہاولنگر کریکر دھماکہ، حکومت پنجاب کا شہدا اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان

بہاولنگر کریکر دھماکہ، حکومت پنجاب کا شہدا اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان فائل فوٹو بہاولنگر کریکر دھماکہ، حکومت پنجاب کا شہدا اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولنگر کریکر دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے، شدید زخمی ہونے والے افراد کیلئے 5،5 لاکھ جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ایک،ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔


وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی امداد کسی بھی انسانی جان کا نعم البدل نہیں۔ پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جا ری ہیں اور ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 10ویں محرم کو پنجاب کے ضلع بہاولنگرمیں جلوس پر کریکر حملہ ہوا تھا۔ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store