عوام کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا بلاسود قرضے پر الیکٹرک بائیکس کا اعلان

الیکٹرک بائیکس فائل فوٹو الیکٹرک بائیکس

پنجاب حکومت نے عوام کو بلاسود قرضے پر 26 ہزارالیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دینے کا اعلان کردیا۔

نگراں پنجاب حکومت کے اسموگ کے خاتمے کے لئے ماحول دوست اقدام جاری ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلاسود قرضے پر 26 ہزارالیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دینےکا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ طلبہ کو دس ہزار، سرکاری ملازمین کو دوہزار، سرکاری ونجی خواتین ملازمین کو دوہزارای بائیکس کیلئے بلاسودی قرضہ دیا جارہا ہے جبکہ اسپیشل افرد کودوہزارالیکٹرک تھری ویلز بائیکس دینےکا اعلان کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پرفیول موٹر سائیکل خریدنے پرپابندی لگا دی ہے، یعنی سرکاری محکمےصرف ای بائیکس ہی خرید سکیں گے۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں الیکٹرک رکشہ سازی کا باقاعدہ آغاز کیا اور کہا چین کو رول ماڈل بنائیں گے جہاں کوئی بھی موٹرسائیکل فیول پر نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے ہمیں آلودگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، بلا سود الیکٹرک بائیکس و الیکٹرک رکشہ پروگرام کے لیے پنجاب بینک حکومت پنجاب کی معاونت اور لیڈنگ رول ادا کر رہا ہے، طلبا وطالبات کے لیے بلا سود الیکٹرک بائیکس دینا ایک مثالی قدم ہے۔

install suchtv android app on google app store