سبی میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، 8 افراد زخمی

سبی میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ فائل فوٹو سبی میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں انجن سمیت 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے سبب 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بوگیاں اتر جانے سے 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے محمد کاشف کے مطابق بولان کے علاقے پنیر ریلوے اسٹیشن پر واقع پٹری کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مچھ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ریلوے حکام نے امدادی ٹیمیں کوئٹہ سے روانہ کردی ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کچھی آغا سمیع اللہ نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک پر دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، جس کی وجہ سے ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ڈی سے نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ضلع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ کردی گئیں۔

پولیس نے اب تک واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے

install suchtv android app on google app store