خیبرپختونخواہ میں لینڈ سلائیڈنگ: کئی مزدور جاں بحق، درجنوں ملبے تلبے دب گئے

لینڈ سلائیڈنگ سے 9 مزدور جاں بحق فائل فوٹو لینڈ سلائیڈنگ سے 9 مزدور جاں بحق

 خیبرپختونخواہ (کے پی کے) کے ضلع بونیر کے علاقے بامپوخہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ماربل کی کان میں کام کرنے والے 9 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 13 مزدور ملبے تلبے دب گئے۔

 پی ڈی ایم اے کے ترجمان تیمور علی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور کارروائی کی نگرانی کر رہی ہیں۔

انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کری اور کہا کہ 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ امدادی کارکن ملبے تلبے دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بونیر میں ماربل کے پہاڑ توڑتے ہوئے مزدوروں پر سلیں گر پڑیں اور ہلاکتیں ہوئی اور اب بھی 13 مزدورں کی ملبے تلے دبنےکی اطلاع ہے۔

محکمے کا کہنا تھا کہ سوات کے ڈی ای او عمران بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوچکے ہیں اور ان کے ساتھ ایک گاڑی پہاڑی کاٹنے کے آلات اور ایمبولینس کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

قبل ازیں مالاکنڈ میں موجود پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے ابتدائی طور پر حادثے کے حوالے سے کہا تھا کہ حادثے کے وقت 30 مزدور موجود تھے جو ملبے تلے آگئے تھے جن میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئی تھیں اور 5 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا

 

 

install suchtv android app on google app store