خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور اور مردان میں جعلی مشروبات بنانے والوں کیخلاف بڑا ایکشن

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں فائل فوٹو خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں

خیبرپختونخوا فوٓٓڈ سیفٹی اتھارٹی عوام کی صحت کے دشمنوں کیخلاف ان ایکشن۔ پشاور اور مردان میں جعلی مشروبات بنانے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی گئیں۔

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور اور مردان میں کارروائیاں مشروبات کے ہول سیل ڈیلرز کا معائنہ، جعلی مشروبات ضبط کارروائی میں 2000 لیٹرز سے زائد جعلی مشروبات برآمد کرلئے۔

جعلی مشروبات کی سپلائی میں ملوث ایک ہول سیل یونٹ سیل یونٹ سے 3000 لیٹر سے زائد مضر صحت جوس برآمد کرلیا۔  فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردان میں مختلف جوس تیار کرنے والے یونٹس کا معائنہ کر کے مضر صحت جوس تلف کردیا گیا۔

ناقص صفائی اور مضرصحت کیمکلز کے استعمال پر مردان میں ایک جوس یونٹ بھی سیل کردیا گیا، فو ڈ اتھارٹی حکام نے عوامی صحت کے ساتھ کھیلنے والے مشروبات یونٹس کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 
install suchtv android app on google app store