وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھا لیا

علی امین گنڈاپور فائل فوٹو علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے علی امین گنڈاپور سے حلف لیا۔

نئی کابینہ سے متعلق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کابینہ سے متعلق پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، صوبائی کابینہ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ میں شامل ہونے والے ارکان کی فہرست بھی تیار ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کیلئے اراکین کے ناموں کی فہرست تیار ہو گئی ہے، فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ کی فہرست میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اورعاقب اللہ کے نام شامل ہیں جبکہ فہرست کے تحت ارشد ایوب، تاج محمد ترند اور شکیل خان بھی نئی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

کابینہ ارکان کی فہرست میں فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو آئندہ چند دنوں میں پیش کی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد کابینہ کی حتمی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔

نئی کابینہ سے متعلق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کابینہ سے متعلق پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، صوبائی کابینہ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store