جنوبی وزیرستان، خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان، خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن فائل فوٹو جنوبی وزیرستان، خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گردسیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف کارروائیوں میں دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گردسیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کےلیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

install suchtv android app on google app store