علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

علی امین گنڈا پور فائل فوٹو علی امین گنڈا پور

آزاد امیدوار کی حیثیت سےالیکشن میں حصہ لینے والے علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب ہوگئے، علی امین نے 90 جبکہ مخالف امیدوار عباد اللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسپیکر بابرسلیم سواتی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں خفئیہ رائے شماری جاری ہے۔اجلاس 10 بجے شیڈول تھا۔

علی امین نے پارٹی سے بلے کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھا۔ اُن کا مقابلہ مسلم لیگ ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار ڈاکٹر عباد اللّٰہ خان سے ہورہا ہے۔

145 کے ایوان میں 27 نشستیں خالی ہیں کیونکہ 2 حلقوں پر انتخابات نہیں ہوئے جبکہ 21 خواتین اور 4 اقلیتی مخصوص نشستوں کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ اے این پی اور جے یو آئی نے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اسمبلی میں جے یو آئی کے ممبران کی تعداد 9 اور اے این پی کی 1 ہے۔

وزیراعلی کے انتخاب میں 108 ممبران حصہ لے رہے ہیں۔ عباد اللہ کو پی پی پی کے 5، پی ٹی آئی پی کے 2 اور ن لیگ کے 9 ممبران کی حمایت حاصل ہے جس کی مجموعی تعداد 16 بنتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبران کی تعداد 92 ہے اس لیے علی امین گنڈا پور کو 92 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

وزیراعلی کا انتخاب ایم پی ایز کی اوپن تقسیم کے تحت ہوگا۔ ووٹنگ کے لیے 2 لابیاں مختص کی گئی ہیں۔

اپوزیشن کی طرف سے وزیراعلی کے امیداور ڈاکٹر عباد اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ لابی نمبر 2 میں جائیں گے جبکہ حکومتی اراکین علی امین گنڈاپور کے ساتھ لابی نمبر 1 میں جائیں گے جس کے بعد دروازے بند کر دیے جائیں گے۔

اسمبلی سٹاف اراکین کو لابیز میں گننے کے بعد نتائج اسپیکر کے حوالےکیے جائیں گے۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اسمبلی ہال میں اراکین اسمبلی کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں، میڈیا نمائندوں کو بھی ہال کے اوپر گیلری میں بھیج دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز خیبرپختونخواہ ااسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے بابرسلیم سواتی اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔

گزشتہ روزاسپیکر مشتاق غنی کی زیرصدارت اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا تھا جہاں اجلاس کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جبکہ مسلم لیگ ن کی خاتون رکن پر لوٹا پھینک دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store