بنوں ، راشن کی تقسیم کے دوران آئی ڈی پیز اور پولیس میں جھڑپ، 2 افراد جاں بحق

بنوں فائل فوٹو بنوں

بنوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی ہوگئی جس کے نتیجے میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران  دو افراد جاں بحق اور متعدد  زخمی ہوگئے۔

بنوں کے اسپورٹس کمپلیکس میں متاثرین شمالی وزیرستان کے درمیان راشن کی تقسیم کے موقع پر بدنظمی پیدا ہوگئی جسے کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے رویئے کے خلاف متاثرین نے احتجاجاً بنوں کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کیا تو پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متاثرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے راشن سینٹر میں خیموں کو آگ لگا دی۔پولیس اور متاثرین کے درمیان جاری ہنگامی آرائی اور جھڑپ کے دوران متاثرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جب کہ پتھراؤ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاراور 11 متاثرین زخمی ہوگئے۔ جھڑپ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔مشتعل متاثرین کو منشتر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ متاثرین کے منتشر ہونے تک جاری رہا۔

install suchtv android app on google app store