سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچسدتان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
مارے جانے والے خوارج دہشتگردوں کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز عزم استحکام کے تحت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ اورعزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے تعلق رکھنے والے 9 خوارج بھی مارے گئے تھے۔