بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے ہوید میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشتگردوں نے رات کے وقت امن کمیٹی کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
