خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک فائل فوٹو خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں  میں  سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں  بھارتی  پراکسی فتنہ الخوارج  سے  تعلق رکھنے  والے 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  12 اور 13 دسمبرکو سکیورٹی فورسز  نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ  آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز  نے خوارج کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلےکے بعد 7 خوارج مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا جس میں  سکیورٹی فورسز  نے مزید 6 خوارج کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں کسی بھی دیگر خارجی دہشت گردکی موجودگی کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی مہم جاری رہےگی، ملک سے غیرملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ کیا جائےگا۔

install suchtv android app on google app store