سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں ، 13دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں ، 13دہشتگرد ہلاک فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں ، 13دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کےعلاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران 13دہشتگرد ہلاک کردئیے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارج کی موجودگی پر انٹیلی جنس آپریشن میں 10خوارج ہلاک ہوئے ، اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 3خوارج مارے گئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت فورسز دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store