ایبٹ آباد: گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان 9 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں تریڑی کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے کے بعد چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ فوٹو: ایکس ایبٹ آباد میں تریڑی کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے کے بعد چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ایبٹ آباد میں تریڑی کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے کے بعد چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

زرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایبٹ آباد کے علاقے تریڑی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور ابتدائی طور پر 7 لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا جس کے بعد مزید دو لاشیں نکال لی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی موت جھلسنے سے ہوئی ہے جب کہ آگ اتنی شدید تھی کہ گھر کی چھت بھی گر پڑی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی

install suchtv android app on google app store