لاہور: بھاٹی گیٹ میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

بھاٹی گیٹ میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق فائل فوٹو بھاٹی گیٹ میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے اندرون بھاٹی گیٹ میں مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سائرہ بانو، فرزانہ، امبر، غزل فاطمہ، عادل حسین، اور 7 ماہ کا علمدار شامل ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سائرہ بانو، فرزانہ، امبر، غزل فاطمہ، عادل حسین، اور 7 ماہ کا علمدار شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ کا 10 افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔ محسن بقوی نے گھر میں آگ لگنے کے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔

install suchtv android app on google app store