کراچی میں آتشزدگی سے متاثرہ 2 فیکٹریوں کی عمارتیں زمین بوس، 4 فائر فائٹرز جاں بحق

گزشتہ روز نیو کراچی صنعتی ایریا میں 2 فیکٹریوں میں آگ لگی تھی فوٹو: اسکرین گریب گزشتہ روز نیو کراچی صنعتی ایریا میں 2 فیکٹریوں میں آگ لگی تھی

­­­کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں آگ لگنے کے واقعے میں متاثرہ 2 فیکٹریوں کی عمارتیں گرگئیں، حادثے میں 4 فائر فائٹرز جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔

آگ سے متاثرہ ایک فیکٹری تولیہ اور دوسری اسپیئر پارٹس کی تھی، واقعہ میں 4 ریسکیو اہلکار جاں بحق اور 11 فائر فائٹرز سمیت 13 افراد زخمی ہوئے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے سے چاروں ریسکیو اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق افرادکی شناخت محسن،افضال،سہیل اور خالد شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فیکٹری گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان سے رابطہ کیا۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

install suchtv android app on google app store