جنوبی افریقا: 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 52 افراد ہلاک

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ فائل فوٹو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 52 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی حکام کے مطابق 50 کے قریب متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اور عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے عمارت میں آگ لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

install suchtv android app on google app store