خیرپور: کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق

کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق فائل فوٹو کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق

خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگی۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے خاتون چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہونے کے بعد چل بسی جبکہ ایک شخص بوگی کے اندر ہی جھلس کر انتقال کرگیا۔

ٹرین حادثے کے دوران 4 بجے لاپتا ہوگئے اورکافی دیر بعد چاروں بچوں کی لاشیں جلی ہوئی بوگی سے مل گئیں، کچھ دیر بعد جلی ہوئی بوگی سے ایک اور شخص کی لاش بوگی سے مل گئی۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ آگ لگنے کے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق جاں بحق خاتون اور چاروں بچے ایک ہی خاندان کے ہیں۔

ڈی ایس ریلویز کے مطابق چلتی ٹرین کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو بروقت روک دیا گیا، متاثرہ بوگی کو الگ کر کے ٹرین خیرپور روانہ کر دی گئی۔

کئی گھنٹے بعد جلی ہوئی بوگی ٹریک سے ہٹاکر کراچی سے اندرون ملک جانے والا اپ ٹریک بحال کر دیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store