بنگلادیش: ڈھاکا کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے سینکڑوں دکانیں جل کر خاکستر

ڈھاکا کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے سینکڑوں دکانیں جل کر خاکستر فائل فوٹو ڈھاکا کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے سینکڑوں دکانیں جل کر خاکستر

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے سینکڑوں دُکانیں جل گئیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کی مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ آج صبح دُکانیں کُھلنے سے قبل پیش آیا، کوکنگ آئل اور پلاسٹک جیسی اشیا کی بڑی مقدار کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔

حکام کے مطابق فوجی دستوں اور فائر فائٹرز نے 6 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، دُکانیں بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائر سروس کے اہلکار شاہجہان سکدر کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

واضح رہے کہ ڈھاکا میں گنجان آبادی اور عمارتوں میں نا مناسب حفاظتی اقدامات کے باعث حالیہ برسوں میں آگ لگنے کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store