دیربالا کے نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی کا پاکستان پہنچنے پر اہم بیان

  • اپ ڈیٹ:
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی دیربالاپہنچ گئی۔ فائل فوٹو پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی دیربالاپہنچ گئی۔

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک پر ہونیوالی دوستی محبت میں بدل گئی، بھارتی لڑکی اپنا پیار پانے کیلئے سرحد پار سے پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی 35سالہ انجو کی 29سالہ نصراللہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی، لڑکی اپنی محبت کو پانے کیلئے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجوکی نصراللہ کیساتھ دوستی کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی لڑکی انجو کاکہنا ہے کہ اب دیر کے نصر اللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

install suchtv android app on google app store