نوجوان کو سالگرہ میں کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا

دبئی میں ایک نوجوان کو اپنی 26 ویں سالگرہ منانے کے لیے انوکھا اور خطرناک انداز اپنانا مہنگا پڑ گیا فائل فوٹو دبئی میں ایک نوجوان کو اپنی 26 ویں سالگرہ منانے کے لیے انوکھا اور خطرناک انداز اپنانا مہنگا پڑ گیا

دبئی میں ایک نوجوان کو اپنی 26 ویں سالگرہ منانے کے لیے انوکھا اور خطرناک انداز اپنانا مہنگا پڑ گیا۔ نوجوان نے سڑک پر ’26‘ کا ہندسہ لکھ کر اس پر آگ لگا دی اور اس خطرناک کرتب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دی۔

اس کا مقصد اپنی سالگرہ کو وائرل بنانا تھا، لیکن یہ کوشش اسے بھاری پڑ گئی اور نوجوان کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

دبئی پولیس نے فوری طور پر ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے خلاف کارروائی کی۔ اسے 2 ہزار درہم (تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ ادا کرنا پڑا، جبکہ گاڑی سے کرتب دکھانے کے جرم میں اس کی گاڑی 60 دن کے لیے ضبط کر لی گئی۔

دبئی پولیس کی والدین سے درخواست

دوسری جانب دبئی پولیس نے اس واقعے پر والدین سے درخواست میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اس طرح کی خطرناک حرکتوں سے بچائیں اور انہیں سوشل میڈیا کے وائرل رجحانات سے دور رہنے کی تعلیم دیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر خطرناک کرتب ناقابل برداشت ہیں اور ایسی حرکتوں سے عوام کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store