معروف پاکستانی یوٹیوبر دوران زچگی انتقال کر گئیں

معروف یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم دوران زچگی انتقال کر گئیں فائل فوٹو معروف یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم دوران زچگی انتقال کر گئیں

معروف یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم دوران زچگی انتقال کر گئیں، جس پر ان کے مداحوں میں گہرا صدمہ پایا گیا۔ پیاری مریم اپنی سادہ گفتگو اور دلنشین مواد کی وجہ سے کافی مقبول تھیں، اور ان کے فیملی ولاگز خاص طور پر پسند کیے جاتے تھے۔

وہ شوہر، سسرالی اور والدین کے گھر میں ولاگز بناتی دکھائی دیتی تھیں اور دیگر مواقع پر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ تجربات شیئر کرتی رہتی تھیں۔

یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر یکساں مقبولیت رکھنے والی پیاری مریم اپنے فیملی ولاگز کی وجہ سے دیگر مواد سے زیادہ سراہا جاتی تھیں۔

وہ امید سے تھیں اور متوقع بچوں کی پیدائش سے متعلق بھی کئی ولاگز بنا چکی تھیں۔

پیاری مریم نے اپنے ولاگز میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے، اور حمل کے دوران ہونے والی معمولی پیچیدگیوں کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی تھیں، تاہم انہوں نے اپنی صحت کے سنگین مسائل کے بارے میں کبھی ذکر نہیں کیا تھا۔

پیاری مریم اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ بھی ولاگز بناتی تھیں، اور شوہر نے اہلیہ کے انتقال کی خبر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شیئر کی۔

پیاری مریم کے آفیشل انسٹاگرام سے بھی ان کے انتقال کی اسٹوری شیئر کی گئی، جس میں انفلوئنسر کی مغفرت کے لیے بھی دعاؤں کی اپیل کی گئی۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر زی خان نے بھی پیاری مریم کے انتقال سے متعلق ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ وہ دوران زچگی پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیاری مریم کے بچوں کو بھی نہیں بچایا جا سکا، تاہم اس حوالے سے ان کے خاندان کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

install suchtv android app on google app store