آزاد کشمیر: نئے وزیراعظم کا انتخابی عمل تاخیر کا شکار، ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

آزاد کشمیر اسمبلی فائل فوٹو آزاد کشمیر اسمبلی

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخابی عمل تاخیر کا شکار ہونے پر ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رٹ پٹیشن وکلاء راجہ ذوالقرنین، عابد خان، وقار فاروق عباسی اور علی عبداللّٰہ نے دائر کی ہے۔ رٹ پٹیشن آئین کے آرٹیکل17 کے تحت دائر کی گئی ہے۔

پٹیشن کے مطابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں مسلسل تاخیر کی جا رہی ہے، قواعد کے مطابق وزیرِ اعظم کا عہدہ خالی ہو جائے تو فوری انتخاب کرانا ہوتا ہے، فوری طور پر وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے احکامات دیے جائیں۔

رٹ پٹیشن میں اسپیکر اسمبلی، سیکریٹری اسمبلی، آزاد کشمیر حکومت،  صدر، وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ اور تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store