وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ریاستی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے عملی اقدامات

وزیرِاعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں ریاست نے عوامی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے عملی اقدامات کیے ہیں فائل فوٹو وزیرِاعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں ریاست نے عوامی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے عملی اقدامات کیے ہیں

وزیرِاعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں ریاست نے عوامی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے عملی اقدامات کیے ہیں۔ پالیسی سازی کا محور محض فیصلوں کا اعلان نہیں بلکہ ان پر عمل درآمد، متاثرہ طبقات کی فوری داد رسی اور بنیادی سہولیات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنانا رہا ہے۔

صحت، تعلیم، روزگار، بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ اور شہری سہولیات میں اقدامات سے یہ واضح ہوا کہ عوام کی ضرورتیں حکمرانی کا مرکز ہیں۔

1۔ متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت اور ملازمتیں فراہم کی گئیں، مہنگائی اور ٹیکس کے بوجھ میں کمی کی گئی، شفاف انتظامی اصلاحات کی گئیں اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی گئی، جس سے ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد مضبوط ہوا۔

2۔ پرتشدد واقعات سے متعلق 192 ایف آئی آرز کا جائزہ مکمل، 177 واپس، ہلاکتوں سے متعلق 15 مقدمات برقرار، عدالتی کمیشن کی پیش رفت جاری۔

3۔ یکم و دو اکتوبر 2025 کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو مکمل مالی معاوضہ اور سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئیں۔

4۔ دو نئے انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری تعلیمی بورڈز کے قیام کے لیے قانونی ترمیمی آرڈیننس کا عمل جاری۔

5۔ منگلا ڈیم ریزنگ منصوبے سے متاثرہ خاندانوں کی زمینوں کے معاملات پر کابینہ کمیٹی رپورٹ پیش، مزید اقدامات زیر غور۔

6۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 کی ترامیم مکمل، معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت۔

7۔ ہیلتھ کارڈ کے نفاذ کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ معاہدہ، وزارتی کمیٹی کی سفارشات کابینہ میں پیش۔

8۔ تمام اضلاع میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سہولت کے لیے 5.5 ارب روپے کا پی سی ون منظور، وفاقی فنڈنگ کے لیے خطوط ارسال۔

9۔ بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے تقریباً 9.9 ارب روپے کا جامع منصوبہ تیار، پی سی ون پاور ڈویژن کو ارسال۔

10۔ کابینہ کا حجم 20 وزراء تک محدود، انتظامی اصلاحات کے تحت محکموں کا انضمام مکمل۔

11۔ احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن کے انضمام کے لیے قانون سازی کا مسودہ تیار، این اے بی قوانین سے ہم آہنگی جاری۔

12۔ نیلم ویلی کے مجوزہ سرنگی منصوبوں پر نظرِثانی، سعودی فنڈز کے متبادل استعمال پر وفاقی سطح پر مشاورت۔

13۔ اسمبلی کی نشستوں سے متعلق اعلیٰ سطحی قانونی و آئینی کمیٹی قائم، اجلاس منعقد۔

14۔ عدالتی کمیشن کے لیے ہائی کورٹ سے جج نامزدگی کا عمل جاری۔

15۔ میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹائم فریم سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ، وفاقی جائزہ جاری۔

16۔ جائیداد منتقلی ٹیکس پنجاب کے برابر، اضافی سیسز ختم۔

17۔ 2019 کے ہائیڈل منصوبوں کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے وفاقی اقدامات شروع۔

18۔ دس اضلاع میں واٹر سپلائی اسکیموں کی فزیبلٹی مکمل، متعدد منصوبے زیر تعمیر یا اے ڈی پی میں شامل۔

19۔ ضلع کوٹلی میں گلپور پل کی تعمیر اے ڈی پی میں شامل، دیگر پلوں کی مرمت جاری۔

20۔ ایڈوانس ٹیکس میں کمی کے اثرات کا جائزہ جاری۔

21۔ تعلیمی اداروں میں داخلے مکمل طور پر اوپن میرٹ پر، پالیسی پر سختی سے عملدرآمد۔

22۔ دادیا ل کشمیر کالونی کے لیے واٹر سپلائی و ٹرانسمیشن لائن منصوبہ اے ڈی پی 2025-26 میں شامل۔

23۔ منڈور کالونی کے مہاجرین کو ملکیتی حقوق دینے کے لیے نئی پالیسی کی تیاری جاری۔

24۔ ٹرانسپورٹ پالیسی کابینہ سے منظور، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں اصلاحات نافذ۔

25۔ راولپنڈی و اسلام آباد میں گرفتار تمام کشمیری مظاہرین کی رہائی مکمل۔

26۔ مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن کمیٹی فعال، عملدرآمد کی نگرانی جاری۔

27۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کی ملازمتیں، متاثرہ ملازمین کی بحالی، غیر ہلاکتی ایف آئی آرز کا خاتمہ مکمل۔

28۔ منگلا ڈیم متاثرین کے بجلی واجبات معاف، مستقبل کے بلوں کے اجراء پر پابندی جاری۔

29۔ کاہوٹہ-آزاد پتن روڈ کی ری الائنمنٹ/تعمیر کی فزیبلٹی جاری۔

30۔ بجلی میٹرز کی خریداری ای ٹینڈر کے ذریعے، شفافیت کے اصولوں پر مکمل عمل۔

31۔ آٹا کے معیار کی بہتری کے لیے 50 فیصد مقامی اور 50 فیصد درآمدی گندم کی فراہمی جاری۔

32۔ سیلولر انٹرنیٹ کی بہتری کے لیے اقدامات مکمل، پیکجز کی قیمتیں اسلام آباد کے برابر۔

33۔ دس اضلاع میں کچرا علیحدگی اور کلیکشن نظام کے منصوبے اے ڈی پی میں شامل، عملدرآمد شروع۔

34۔ طلبہ تنظیموں کے لیے ضابطہ اخلاق کی تیاری، کابینہ کمیٹی قائم، اجلاس جلد۔

35۔ نجی تعلیمی اداروں کے لیے 5 کلوواٹ شرط ختم، کمرشل بجلی نرخوں پر نظرثانی نافذ۔

36۔ بجلی چوری کے خاتمے اور بقایاجات کی وصولی پر عوامی ایکشن کمیٹی کے تعاون کو نوٹ کر لیا گیا۔

37۔ بینک آف آزاد کشمیر کو شیڈولڈ بینک بنانے کے لیے سرمایہ فراہمی کا نوٹیفکیشن، مقررہ مدت میں تکمیل کی پیش رفت۔

install suchtv android app on google app store