آزاد جموں و کشمیر کی نئی کابینہ کے 18 ارکان نے حلف اٹھا لیا
فائل فوٹوآزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے وزرا سے حلف لیا، جب کہ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سمیت اہم سیاسی رہنما بھی شریک تھے۔
اس موقع پر حکومت کے دو مشیروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، جن سے حلف وزیراعظم راٹھور نے لیا۔
نئی کابینہ میں مجموعی طور پر 16 وزرا اور 2 مشیر شامل ہیں، جو جلد اپنے اپنے محکموں کا چارج سنبھالیں گے۔