گلگت بلتستان حکومت کی اپیل پر چین نے کورونا سے بچاؤ کا سامان خنجراب بارڈر پر حکام کے حوالے کر دیا

جی بی  حکومت کی اپیل پر چین نے کورونا سے بچاؤ کے سامان خنجراب پر حکام کے حوالے کر دیا فائل فوٹو جی بی حکومت کی اپیل پر چین نے کورونا سے بچاؤ کے سامان خنجراب پر حکام کے حوالے کر دیا

چین نے گلگت بلتستان حکومت کے اپیل پر کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی سامان خنجراب ٹاپ پر  گلگت بلتستان کے حکام حوالے کر دیا۔

کورونا وبا سے بچاو اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق سامان لے کر ٹرک پاکستان پہنچ گیا، چین کی طرف سے بھیجے گیا امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان نے خنجراب میں سامان وصول کیا ۔

طبی سامان میں پانچ ونٹیلیٹر ،بیس ہزار ٹیسٹنگ کٹ، دو ہزار این نائنٹی فائو ماسک اور دو لاکھ سرجیکل ماسک شامل ہیں۔امدادی سامان میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج میں مدد دینے والی ادویات اور آلات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے علاج کیلئے چین نے اپنے طبی ماہرین پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا، پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی


اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے چینی حکومت خاص طور پر سنکیانگ صوبے کے گورنر اور حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان  کا کہنا تھا چین نے ہمیشہ کی طرح اس دفع بھی عظیم دوست اور بڑے بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store