چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے دہشتگردی کی تمام اقسام کی مخالفت اور مذمت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ اور چین دہشتگردی کی ہر شکل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے تحفظ کے لیے دہشتگردی کے خلاف اسلام آباد کی حمایت جاری رہے گی۔ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے قریبی ہمسائے ہیں۔ اور خطے میں امن کے لیے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ رابطے اہم ہیں۔