ذرائع کے مطابق، گلگت بلتستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے مشاورت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے.
کاروباری شخصیت راجہ ناظم الامین گلگت بلتستان کے نگراں وزیر اعلیٰ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے تین ناموں پر مشاورت کی گئی جن میں راجہ ناظم الامین، وقار منڈوق اور جوہر علی شامل ہیں۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت 24 نومبر 2025 کو ختم ہو جائے گی۔