کورونا وائرس سے ہر سُو بے چینی کا عالم، ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 799 ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کے اعداد و شمار فائل فوٹو دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کے اعداد و شمار

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ملک میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 799 ہوگئی اور وائرس سے اب تک پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تہلکہ مچادیا ہے، اب تک(195) ایک سو اٹھاسی ممالک میں تین لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

سندھ میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد352 ہوگئی

سندھ میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 333 ہوگئی اور کراچی میں کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: سکھر قرنطینہ سینٹر میں تعینات رضاکاروں کا ملنے جلنے سے روکنے پر انتظامیہ کیخلاف احتجاج

پاک ایران سرحد تفتان سے سکھر لائے گئے زائرین کے لیے لیبر کالونی میں قرنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے جس میں ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق مختلف تنظیموں کے رضاکار قرنطینہ سینٹر میں خدمت پرمامور تھے جن کی موجودگی کی باعث میل جول بڑھ رہا تھا جس پر منع کیا گیا تو رضاکاروں نے احتجاج شروع کردیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو 3 دن مکمل طور پر آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کو اس لیے اپیل کر رہا ہوں کہ خدارا گھروں میں رہیں، عوام کو نہ صرف خود کو اپنے بچوں کو اور اپنے دوستوں کو بھی بچانا ہے۔

 مجموعی تعداد 225 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 225 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ، اضافی فنڈز جاری کر دیے

کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے حکومت پنجاب نے 8 ارب روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ایکسپو سینٹر لاہور میں 900 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بنایا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں کے لیے مراعاتی پیکج پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے میں لاک ڈاون سے متعلق انتہائی اہم اعلان

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے بعد صوبائی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے اور آئندہ 2 روز کے لیے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ عوام اگلے 2دن تک گھروں میں رہیں اور اہل خانہ کو محفوظ رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی رات 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز اوردیگر دکانیں بندکی جارہی ہیں اور ساتھ ہی سیاحتی مقامات بھی 2 روز بند رہیں گے۔

بلوچستان میں مصدقہ کیسز کی تعداد 108 ہوگئی

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مصدقہ کیسز کی تعداد 104 ہوگئی جب کہ تین سو سے زائد افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 31 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے سفید ڈھیری کی ایک گلی اور نجی کلینک کو قرنطینہ قراردیا ہے۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا سے متاثرہ شخص نے رشتہ دار کے گھر قیام کیا تھا۔ ہنگو سے تعلق رکھنے والے مریض عبدالفتح میں آج وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اجمل وزیر

اجمل وزیر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے اور ایران سے آنے والی ایک خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی، صوبے میں اس وائرس کے مصدقہ کیسز 31 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 179 ہے۔

گلگت بلتستان میں  تعداد 71 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 56 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومتوں کا اہم اعلان۔ شہریوں کا مثبت ردعمل مزید تفصیلات اس خبر میں

گلگت بلتستان میں بھی تمام تجارتی مراکز بند کردیے گئے ہیں اور صرف میڈیکل اسٹورز اور کھانے پینے کی اشیا والی دکانیں کھلی ہیں۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مزید 9 کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 56 ہوگئی ہے۔ سکردو سمیت گلگت کے مختلف شہروں میں بھی آج شہریوں نے حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سرگرمیاں کم کردی ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اسامہ شہید

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے ہراول دستے میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے۔

گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض خود بھی اسی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔

ڈاکٹر اسامہ مقامی اسپتال میں 2 دن تک تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملے۔

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

اسلام آباد میں  تعداد 11 ہے۔

وفاقی دارلخلافے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 11 ہے۔

کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

آزاد کشمیر میں ابھی تک کورونا وائرس کے ایک کیس سامنے آیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کی بحث چل رہی ہے، اس کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس کا مطلب ملک میں کرفیو لگانا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت تک ملک میں 646 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 4 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا کرسکتا ہوں مگر ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ 25 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوں گے کہ یہ دو ہفتوں تک اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچا سکیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ خود اپنے گھروں میں رہیں، ہم دیکھ رہے ہیں ہم اپنے کاروبار کے لیے کیا کیا کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ نے کہا ہے کہ میرے پاس لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، عوام کو گھروں میں بٹھانا پڑے گا، بغیر کسی مضبوط وجہ کے کسی کو بھی سڑک پر نہیں آنے دیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا

کورونا وائرس کے سبب وزیراعلیٰ پنجاب نے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے مشکل کی گھڑی میں‌ عوام کو تنہا نہیں‌ چھوڑیں‌ گے،پنجاب میں کسی قسم کی غذائی قلت نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں پاک فوج کی مدد طلب کر رہے ہیں، پوری سول انتظامیہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے متحرک ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکشن 245 کے تحت پاک فوج کی مدد طلب کر رہے ہیں، پاک فوج نے بھی سول انتظامیہ کی ہر جگہ مدد کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store