کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ، اضافی فنڈز جاری کر دیے

کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ، اضافی فنڈز جاری کر دیے فائل فوٹو کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ، اضافی فنڈز جاری کر دیے

کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے حکومت پنجاب نے 8 ارب روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ایکسپو سینٹر لاہور میں 900 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بنایا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں کے لیے مراعاتی پیکج پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

سوشل سیفٹی نیٹ پیکج کے لیے 3 ورکنگ گروپ کا کام جاری ہے جبکہ پنجاب قرنطینہ کے لیے 19 ہزار مریضوں کے لیے عمارتوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ قرنطینہ کے لیے 880 بیڈوں پر مشتمل 8 ہوٹلوں کو تیار کر لیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے گجرات، فیصل آباد، ٹیکسلا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ مراکز تیار کر لیے گئے ہیں جبکہ یورالوجی راولپنڈی، پی کے ایل آئی لاہور اور آ ر ٹی ای اسپتال مظفر گڑھ میں بھی قرنطینہ مراکز تیار کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عوام گھروں میں رہے، ورنہ شہروں کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑ جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد

حکومت پنجاب کی جانب سے قرنطینہ میں موجود متاثرین اور ان کے خاندانوں کو فوڈ پیکج فراہم کیا جائے گا جبکہ دفاتر کی بجائے گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store