صدر مملکت ممنون حسین نے ہمدرد فاﺅنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد سے ملاقات کی

صدر مملکت ممنون حسین نے  ہمدرد فاﺅنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد  سے ملاقات کی فائل فوٹو صدر مملکت ممنون حسین نے ہمدرد فاﺅنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد سے ملاقات کی

صدر مملکت ممنون حسین سے ہمدرد فاﺅنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد کی ملاقات۔

تعلیمی شعبہ میں ہمدرد فاﺅنڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں ، اس جیسے ادارے پاکستان کا فخر ہیں، ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبہ میں ہمدرد فاﺅنڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں اور اس جیسے ادارے پاکستان کا فخر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد فاﺅنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکیم سعید شہید جیسی شخصیت کی مثالیں دنیا میں کم ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک میں تعلیم و ترقی اور خدمت خلق میں گزار دی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہمدرد فاﺅنڈیشن حکیم سعید کے انہی اصولوں کو آگے جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ہمدرد فاﺅنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد نے صدر مملکت کو ادارے کے متعلق بریفنگ دی اور صدر مملکت کو یقین دلایا کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کےلئے یہ ادارہ اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

install suchtv android app on google app store