سابق صدر پاکستان ممنون حسین کا انتقال کر گئے

سابق صدر پاکستان ممنون حسین کا انتقال کر گئے فائل فوٹو سابق صدر پاکستان ممنون حسین کا انتقال کر گئے

سابق صدر پاکستان ممنون حسین کا انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

سابق صدر پاکستان ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

مرحوم ممنون حسین 23 دسمبر 1940 میں پیدا ہوئے۔ وہ جون1999 سے اکتوبر1999 تک گورنرسندھ بھی رہے تھے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدرممنون حسین کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ (آمین) انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store