صدر مملکت ممنون حسین کی روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین اور روس کے صدرولادی میرپیوٹن فائل فوٹو صدر مملکت ممنون حسین اور روس کے صدرولادی میرپیوٹن

صدر مملکت ممنون حسین اور روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے چنگ ڈاو میں ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ہوئی جس میں دوطرفہ امور، عالمی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صدر مملکت اور روسی صدر نے باہمی تعلقات میں مزید اضافے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، سلامتی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں صدور نے اتفاق کیا کہ پاکستان اورروس کے درمیان تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں لہذا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی چن پنگ اور ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی تھی۔

install suchtv android app on google app store