صدر ممنون حسین چارروزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

صدر ممنون حسین فائل فوٹٓو صدر ممنون حسین

صدرممنون حسین پیر کے روزتاجکستان کےچارروزہ سرکاری دورہ پر دوشنبے پہنچ گئے جہاں ہوائی اڈےپرتاجکستان کے نائب وزیراعظم اور دیگر سینئر حکام نےان کااستقبال کیا۔وہ اپنے دورے کے دوران تاجکستان کی قیادت سے دوطرفہ مذاکرات کریں گے تاکہ اس وسطی ایشیائی ملک کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنائے جاسکیں۔

تاجکستان میں پاکستان کے سفیرطارق اقبال سومرو نے اے پی پی کو بتایا کہ صدرممنون حسین اور صدر امام علی رحمانوف کے درمیان دوطرفہ مجموعی تعلقات سے متعلق امورپر بات چیت متوقع ہے جس کامقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان کے صدر کے اس دورے سے دونوں برادرملکوں کے درمیان موجودہ قریبی او ردوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوںگے۔صدربدھ کو دوشنبے میں پائیدار ترقی کیلئے آبی وسائل کی اہمیت اورعالمی لائحہ عمل سے متعلق دوروزہ کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

کانفرنس کاانعقاد تاجکستان نے اقوام متحدہ کے اقتصادی اورسماجی امو ر کے ادارے اور دوسرے شراکت داروں کے تعاون سے کیا ہے جس میں سماجی واقتصادی اور ماحولیاتی اہداف کے حصول کیلئے پائیدار ترقی اور آبی وسائل کے مربوط انتظام پرغور کیاجائیگا۔کانفرنس میں متعلقہ پروگراموں اور منصوبوں پر عملدرآمد اور ان کے فروغ کے طریقے تلاش کئے جائیں گے اور ہرسطح پر تعاون اور شراکت داری میں توسیع کے طریقوں پر غورکیاجائیگا جس کامقصد پانی سے متعلق عالمی سطح پر متفقہ اہداف کے حصول میں مدد فراہم کرناہے۔

install suchtv android app on google app store