شرپسند عناصر قوم کے استحکام کو کمزور نہیں کر سکتے، ممنون حسین

شرپسںد عںاصر قوم کے استحکام کمزور نہیں کرسکتے،ممنون حسين فائل فوٹو شرپسںد عںاصر قوم کے استحکام کمزور نہیں کرسکتے،ممنون حسين

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں  قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، اور اس ناسور کے خاتمے  کےلئےاقدامات جاری رہیں گے۔

ایک بیان میں پشاور دھماکے جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت اکیس افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے کی سخت مذمت کرتے ہوئے صدر نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متاثرہ خاندان سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہارون بلورکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔صدر ممنون حسین نے لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا بھی کی۔

install suchtv android app on google app store