غیر ملکی سرمایہ کار پرکشش پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ممنون حسین

غیر ملکی سرمایہ کار پرکشش پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ممنون حسین فائل فوٹو غیر ملکی سرمایہ کار پرکشش پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملکی و غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی سازگار اور پرکشش پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کراچی میں پاکستان پولٹری، ڈیری اور افزائش حیوانات کی نمائش دو ہزاراٹھارہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین نے کہا کہ ملک کی زرعی معیشت سے پولٹری، ڈیری اور افزائش حیوانات کے شعبوں میں متعدد وسیع مواقع فراہم ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان شعبوں میں مقامی پیداوار میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ صدر مملکت کا تقریب نے خطاب میں کہنا تھا کہ ملکی و غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی سازگار اور پرکشش پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے ملک میں پولٹری، ڈیری اور افزائش حیوانات کی اس پہلی نمائش کے انعقاد کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے متعلقہ شعبوں میں ترقی کے نئے مواقع کی تلاش کے علاوہ ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری لانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

install suchtv android app on google app store