چین کے صدرکی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکی تعریف

چین کے صدرکی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکی تعریف فائل فوٹو چین کے صدرکی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکی تعریف

صدر ممنون حسین نے آج Qingdao میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب XI Jinpingسے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ممنون حسین نے کمیولسٹ پارٹی آف چائنا کا دوسری بار سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر Xi Jingpingکو مبارکباد دی۔ انہوں نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر بھی اپنے چینی ہم منصب کو مبارکبادی۔

صدر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک سڑک ایک خطہ منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

چین کے صدر نے تنظیم میں پاکستان کی رکن کی حثیت سے نمائندگی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store