پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور کور کمانڈر پشاور کی ملاقات کی تصدیق کردی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کے درمیان ملاقات کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کے درمیان ملاقات کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کے درمیان ملاقات کی باضابطہ تصدیق کر دی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے مطابق ملاقات جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کور کمانڈر پشاور نے وزیراعلیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں امن و امان کی صورتحال اور تعاون کے معاملات زیرِ غور آئے۔

ان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ امن و امان سے متعلق پالیسی کے لیے وہ بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے واضح کیا کہ رہنمائی کے بعد امن و امان سے متعلق پالیسی پر مزید مشاورت اور فیصلے کیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store