سہیل آفریدی کے مبینہ دھمکی آمیز بیان پر الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن

الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مبینہ دھمکی آمیز بیان پر نوٹس جاری کر دیا ہے فائل فوٹو الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مبینہ دھمکی آمیز بیان پر نوٹس جاری کر دیا ہے

الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مبینہ دھمکی آمیز بیان پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں اراکین، سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری، اور دیگر حکام شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے بیان پر نوٹس جاری کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور انتخابی عملے کو دھمکایا اور جلسے میں موجود عوام کو اکسانے کی کوشش کی، جس پر نوٹس لیا گیا۔

کمیشن نے سہیل آفریدی کو ذاتی حیثیت میں کل طلب کیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جلسے میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ ایک مفرور مجرم بھی موجود تھا، اور ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد میں مشکلات پیدا ہوئیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، انتخابی عملہ اور ووٹرز کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو چیف سیکرٹری اور آئی جی کے ساتھ اجلاس بلانے کا حکم بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مبینہ دھاندلی پر سرکاری ملازمین کو دھمکی دی تھی۔

install suchtv android app on google app store