پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
انہوں نے ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں پتا تھا کہ آپ میں سے چور کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔
اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کی نظر میں محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر نہیں اس پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں۔