علیمہ خان کی غیر حاضری پر عدالت کا سخت ردعمل، ساتواں وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف ساتویں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں فائل فوٹو انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف ساتویں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں

انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف ساتویں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، جہاں علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے علیمہ خان کی غیر حاضری پر ساتویں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی اور کچھ فلاحی

اداروں کے اکاؤنٹس ہیں، اور جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی، انہیں عدالت نے نوٹس جاری کیے۔

بعد ازاں عدالت نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری ساتویں بار جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔

علیمہ خان سمیت دیگر 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔

install suchtv android app on google app store