پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ مذاکرات کی پیش کش تحریک تحفظ آئین نے نہیں بلکہ وزیراعظم نے کی ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سڑکوں پر نکلنے کا کہا ہے، بہت جلد لوگ اسٹریٹ موومنٹ میں سڑکوں پر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے، وہ جیل میں اپنے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ سہیل آفریدی کے دورے میں پورے لاہور کو بند کردیا گیا۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی دوسری بہن نورین نیازی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تحریک مزید آگے بڑھے گی اور قیادت سہیل آفریدی کے ساتھ ہے۔