نادرا نے شہریوں کیلئے نئی سہولت متعارف کر دی

نادرا نے شہریوں کیلئے نئی سہولت متعارف کر دی فائل فوٹو نادرا نے شہریوں کیلئے نئی سہولت متعارف کر دی

نادرا نے عوام کے لئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی ہے۔

اب مخصوصونسل کے شہریوں کو گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروانے کی سہولت حاصل ہو گی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔

نادرا nadra کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔ اندراج کے بعد اپنی شادی کا رجسٹریشن سرٹیفک موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ابتدائی طور پر نادرا نے یہ سہولت پنجاب کے تین ضلعوں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب میں شہریوں کو دی ہے۔

چکوال کی 71، جہلم کی 44 اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اب اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت استفادہ کر سکتے ہیں،نادرا کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار پاکستان کے تمام شہریوں کو حاصل ہو جائے گی

install suchtv android app on google app store