نادرا درخواست فارم کی تصدیق کیسے کی جائے؟

نادرا درخواست فارم فوائل فوٹو نادرا درخواست فارم

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں درخواست فارم کی تصدیق یعنی Attestation کا عمل انتہائی ضروری ہے۔

نادرا حکام کے مطابق درخواست فارم کی تصدیق کے دو طریقے ہیں، پہلا یہ کہ درخواست گزار کے والد، والدہ، بہن، بھائی، بیٹا، بیٹی یا شریکِ حیات (جن کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو) میں سے کسی ایک کی بائیو میٹرک کروانے پر مزید تصدیق (Attestation) کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان کے مطابق دوسرا طریقہ یہ ہے کہ گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے سے درخواست فارم کی تصدیق (Attestation) کروائی جائے، تصدیق کرنے والے افراد تسلی کر لیں کہ تصدیق کروانے والے کے پاس درست اور اصل شناختی دستاویزات موجود ہیں اور نادرا درخواست فارم میں درج معلومات درست ہیں۔

نادرا حکام نے شہریوں کو ہدایت کی کہ درخواست فارم تصدیق کروانے والے افراد صرف مجاز افراد سے تصدیق کروائیں اور جعلی تصدیق کا طریقہ ہرگز نہ اپنائیں۔

واضح رہے کہ نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 30 (2) کے تحت جعلی یا غلط تصدیق پر چھ ماہ تک قید یا پچاس ہزار روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store