ب فارم میں تاریخ پیدائش کیسے تبدیل کروائیں؟

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو ب فارم (چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) پر تاریخ پیدائش کی ترمیم کروانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ ب فارم پاسپورٹ حاصل کرنے، اسکول میں داخلے اور بچوں کے بین الاقوامی سفر کے لیے ایک اہم دستاویز ہے۔

نادرا نے اپنے آن لائن سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس کے ذریعے والدین نادرا دفاتر کا دورہ کیے بغیر ب فارم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اب درخواستیں پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں، جس سے طویل قطاریں ختم ہوں گی اور رجسٹریشن کا عمل آسان ہو جائے گا۔

سوشل میڈیا پر موصولہ سوالات کے جواب میں نادرا نے وضاحت کی کہ اگر ب فارم کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر جاری ہوا ہے تو پہلے متعلقہ یونین کونسل سے تاریخ پیدائش درست کروانا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ شہری نادرا رجسٹریشن سینٹر جا کر بھی تاریخ پیدائش درست کرا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ صحیح اور تصدیق شدہ دستاویزات ساتھ لائیں۔

قابل قبول دستاویزات میں اصل سفری دستاویزات، تعلیمی سرٹیفکیٹ، سروس ریکارڈ یا میڈیکل ریکارڈ شامل ہیں۔

نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی تصحیح کی درخواست دینے سے پہلے تمام دستاویزات درست اور تصدیق شدہ ہوں تاکہ کارروائی میں تاخیر نہ ہو۔

install suchtv android app on google app store