کوئٹہ و کیچ میں سیکیورٹی آپریشنز، فتنۂ ہند کے 18 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ و کیچ میں سیکیورٹی آپریشنز، فتنۂ ہند کے 18 دہشت گرد ہلاک فائل فوٹو کوئٹہ و کیچ میں سیکیورٹی آپریشنز، فتنۂ ہند کے 18 دہشت گرد ہلاک

پاک سرزمین پر انسانیت دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے چلتن اور کیچ کے علاقے بلیدہ میں کارروائیاں کی ہیں، فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے خلاف دو مختلف آپریشنز میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو کوئٹہ میں چلتن پہاڑی کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا گیا، کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے، علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store