اسلام آباد: سعودی عرب جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلوگرام آئس برآمد

اسلام آباد ائیر پورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ائیر پورٹ

اسلام آباد سے سعودی عرب کے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

ائیرپورٹس سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے مسافر کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلوگرام آئس ہیروئین برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ریاض جانے والے مسافر سے 1.430 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔

مسافر وسیم اکرم نے آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-

install suchtv android app on google app store