جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں طلب

جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں طلب فائل فوٹو جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں طلب

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس 23 اور 24 نومبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس کی صدارت جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، جبکہ اس میں ملکی سیاسی صورتحال اوراہم آئینی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق شوریٰ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا 27 ویں آئینی ترمیم اورحالیہ پارلیمانی قانون سازی کے ممکنہ سیاسی، آئینی اور انتظامی اثرات کا جائزہ لینا ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ جماعت آنے والے فیصلوں کے تناظر میں اپنی حکمت عملی مرتب کرے گی جبکہ ارکان سے تجاویز بھی طلب کی جائیں گی تاکہ قومی سطح پرواضح موقف طے کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ پارلیمانی حکمتِ عملی، دیگرسیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں اورملک کی مجموعی صورتحال پر بھی غورکیے جانے کا امکان ہے، مجلس شوریٰ کے فیصلوں کا اعلان اجلاس کے اختتام کے بعد کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store